محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے بارش کی نوید سنا دی

Published On 29 April,2025 05:32 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے بارش کی پیشگوئی کر دی، یکم مئی سے 4 مئی تک بالائی، وسطی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق یکم مئی سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے، یکم سے 4 مئی کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

بالائی اور وسطی علاقوں میں آندھی کے ساتھ گرج چمک کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے چند علاقوں میں ژالہ باری کی بھی پیش گوئی کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 30 اپریل کی شام مغربی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی، آزاد کشمیر، اسلام آباد، جہلم، سیالکوٹ، لاہور، فیصل آباد، مانسہرہ، کوہاٹ، پشاور، گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔