سندھ ، پنجاب، بلوچستان میں شدید گرمی کی لہر، درجہ حرارت معمول سے 7 ڈگری زیادہ ریکارڈ

Published On 28 April,2025 03:07 am

لاہور: (دنیا نیوز) سندھ ، پنجاب، بلوچستان میں شدید گرمی کی لہر، درجہ حرارت معمول سے سات ڈگری زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔

دادو، سبی میں 48 اور سکھر میں پارہ 47 تک پہنچ گیا، لسبیلہ، شہید بینظیر آباد، خیر پور، تربت، لاڑکانہ اور جیکب آباد میں 46 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، لاہور اور ملتان 43، کراچی اور پشاور 41، اسلام آباد 37، کوئٹہ میں درجہ حرارت 35 رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 30 اپریل سے بارش کا سبب بننے والی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔