متحدہ کا سندھ کے سینیٹ الیکشن سے دستبردار نہ ہونے کا فیصلہ

Published On 27 April,2025 08:08 pm

کراچی:(دنیا نیوز) سندھ سے سینیٹ کی جنرل نشست کے لئے ایم کیو ایم نے الیکشن سے دستبردار نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

 متحدہ کے ذرائع کے مطابق ایم کیوایم کے نامزد کردہ امیدوار کل الیکشن کمیشن میں کاغذات جمع کروائیں گے، پیپلز پارٹی وفد نے آج ایم کیو ایم مرکز بہادرآباد کا دورہ کیا تھا اور پی پی امیدوار وقار مہدی کی حمایت مانگی تھی۔

خیال رہے سندھ سے سینیٹ کی نشست کے لئے پیپلز پارٹی کے پاس واضح اکثریت ہے، سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی ارکان کی تعداد 116 ہے۔