کراچی: (دنیا نیوز) حروں کے روحانی پیشوا پیر پگاڑا نے خطے کی کشیدہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔
پیر صاحب پگاڑا نے اپنی جماعت کے ارکان کو پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہنے کی ہدایت کردی، انہوں نے کہا کہ مادر وطن کا دفاع ہمارے لئے ہر چیز سے مقدم ہے، کسی بھی نازک موقع پر قوم اور حر جماعت مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔
پیر صاحب پگاڑا کا کہنا تھا کہ ہمیں آپس کے اختلافات بھلا کر ملکی سلامتی کیلئے متحد ہونا پڑے گا، یہ وقت سیاست کا نہیں پاکستان کے تحفظ اور دفاع کے بارے میں سوچنے کا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دعا ہے اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہر قسم کے خطرات سے محفوظ رکھے۔