سندھ حکومت وکلا کے پرامن احتجاج کے حق کو تسلیم کرتی ہے: ضیا الحسن لنجار

Published On 28 April,2025 12:55 am

کراچی: (دنیا نیوز) وزیرداخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار نے اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت پرامن احتجاج کے حق کوتسلیم کرتی ہے۔

وزیر داخلہ ضیاالحسن کا کہنا تھا کہ احتجاج پر بیٹھے وکلا پرامن رہیں، وکلا بھی اپنے اردگرد شرپسندوں پر نظر رکھیں، درخواست ہے کہ افواہوں پر کان نہ دھریں، پرامن احتجاج کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوگی۔

ضیاالحسن لنجار کا مزید کہنا تھا کہ وکلا سے درخواست ہے کہ شہریوں کے لئے مشکلات کا سبب نہ بنیں، ملکی صورتحال اور حالات کا تقاضا ہے کہ قومی یکجہتی کو فروغ دیں۔

انہوں نے کہا کہ کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی مسلسل کوششوں سے کینال منصوبہ ختم ہوچکا۔