مودی سرکار کی جعلی خاکوں سے جھوٹی کہانی گھڑنے کی سازش بے نقاب

Published On 30 April,2025 04:25 pm

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) جعلی خاکوں سے جھوٹی کہانی گھڑنے کی مودی سرکار کی سازش بے نقاب ہوگئی، بھارت نے مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ سکیچز سے پروپیگنڈا کھڑا کر دیا۔

مودی سرکار کی جانب سے پہلگام ڈرامہ فلاپ ہوگیا، دہشتگردوں کے جاری کردہ خاکے اے آئی سے بنائے گئے، پہلگام حملے کے نام پر جھوٹا ڈرامہ رچایا گیا جسے جعلی خاکے بنا کر تقویت دینے کی ناکام کوشش کی گئی۔

مصنوعی ذہانت سے بنےخاکے، فلمی کہانی،بھارت کی مکاری کا منہ بولتا ثبوت ہے، ثبوت غائب،ڈرامہ فلاپ، تمام سکیچ ایک ہی پیٹرن پر بنے ہیں جو انسانی ہاتھ کی نہیں اےآئی کی تخلیق کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

خاکے فرضی، بیانیہ مشکوک،بھارت کی کہانی بے بنیاد نکلی،نقلی چہروں سے پھیلایا گیا بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا زمین بوس ہوگیا،ایسے سکچ بنانا چند منٹوں کی کاروائ ثابت ہوا۔