نیویارک: (دنیا نیوز) نیویارک ٹائمز نے پہلگام فالز فلیگ کی آڑ میں بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر مظالم کا پردہ فاش کر دیا۔
امریکی جریدے کے مطابق پہلگام واقعہ کے بعد مودی سرکار اور انتہا پسند ہندوؤں کی مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے خلاف مہم میں تیزی آ گئی، ہزاروں مسلمانوں کو حراست میں لیا گیا اور ان کے گھر تک مسمار کردیئے گئے۔
ہیومن رائٹس واچ کی ایشیا کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹر میناکشی گنگولی نے کہا کہ پہلگام میں حملہ کو اقلیتی گروپوں پر انتقامی کارروائیوں کے جواز کے طور پر نہیں استعمال کیا جانا چاہئے، ایسا کرنے سے مسلمانوں کے خلاف انسانی حقوق کی پامالیوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے، مسلمانوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بین الاقوامی سطح پر شدید ردعمل بھی متوقع ہے۔
واضح رہے کہ بین الاقوامی جریدے اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں پر مظالم کی گواہی مودی سرکار کی جارحیت کا ثبوت ہے۔