اسلام آباد: (دنیا نیوز) موجودہ سکیورٹی صورتحال میں وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے۔
وفاقی حکومت کے ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو مشیر قومی سلامتی مقرر کیا گیا ہے ۔
سرکاری ذرائع کے مطابق اس تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ مشیر قومی سلامتی کے منصب پر ان کی تقرری سکیورٹی اور خارجہ پالیسی کے تناظر میں ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو مشیر قومی سلامتی کا اضافی چارج دے دیا گیا۔
یاد رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو ستمبر 2024 میں آئی ایس آئی کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کیا گیا تھا، وہ پاک فوج کے تجربہ کار افسران میں شمار ہوتے ہیں اور قومی سلامتی، دفاعی حکمت عملی، اور انٹیلیجنس کے شعبے میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔