اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان سمیت دنیا میں فائر فائٹرز کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے۔
4 مئی کا دن دنیا بھر میں ان فائر فائٹرز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے منایا جاتا ہے جو اپنی جانیں عوام کی جان و مال کی حفاظت کرتے ہوئے نچھاور کر دیتے ہیں۔
عالمی سطح پر فائر فائٹرز کا دن منانے کا آغاز 1999 میں شروع ہوا تھا، اس کی بنیادی وجہ آسٹریلیا میں لگنے والی وہ آگ تھی جس کو بجھانے کی کوشش میں پانچ فائرفائٹرز اپنی جان کی بازی ہار گئے تھے۔
فائر فائٹرز ڈے منانے کا مقصد ان ہیروز کی اہمیت اور خدمات کا اعتراف اور انہیں درپیش مسائل اجاگر اور حل کرنا ہے، بدقسمتی سے پاکستان میں ان ہیروز کو وہ مقام اور سہولیات نہ مل سکیں جس کے یہ حق دار ہیں۔
اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں مختلف اداروں کے زیراہتمام پروگرامز، کانفرنسز اور سیمینارز کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔