امیر جمعت اہلحدیث پروفیسر ساجد میر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

Published On 03 May,2025 11:10 pm

سیالکوٹ: (دنیا نیوز) مرکزی امیر جمعت اہلحدیث سینیٹر پروفیسر ساجد میر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

مولانا حافظ مسعود عالم نے نماز جنازہ پڑھائی، نماز جنازہ میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، قائم مقام امیر جمعیت اہل حدیث مولانا ابو محمد تراب نے شرکت کی ۔

اسی طرح حافط عبدالکریم، ممبر قومی اسمبلی چودھری ارمغان سبحانی، مولانا عبدالغفور حیدری، سابق امیر جماعت اسلامی مولانا سراج الحق، وفاقی وزیر چودھری احسن اقبال، سمیت تمام مکاتب فکر کے افراد کی بڑی تعداد نماز جنازہ میں شریک ہوئی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ ساجد میر صاحب کو مرحوم کہتے ہوئے بھی دکھ ہورہا ہے، میرے ساتھ ان کا بڑے بھائیوں جیسا تعلق تھا، ان کی موجودگی باعث برکت تھی اللہ ہمیں انکے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے، وہ ہمیشہ ثابت قدم رہے۔