لندن: (حسیب ارسلان) لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر ن لیگ کی کال پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرے میں تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور کارکنوں نے شرکت کی، مظاہرین نے پاکستانی پرچم اٹھا کر انڈیا کی جانب سے پاکستان پر لگائے جانے والے الزامات کے خلاف مظاہرہ کیا۔
مظاہرین نے پہلگام واقعے کی انکوائری عالمی سطح پر کروانے کا مطالبہ کیا، برطانیہ بھر سے لیگی کارکنان کے علاوہ دیگر سیاسی جماعتوں نے بھی مظاہرے میں شرکت کی۔
مظاہرین کی جانب سے بھارت مخالف نعرے بازی کی گئی، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے میٹروپولیٹن پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔