یونان کا پہلگام واقعہ کی شفاف تحقیقات کیلئے پاکستانی تجویز کا خیرمقدم

Published On 03 May,2025 01:48 pm

اسلام آباد : (دنیا نیوز) یونان نے پہلگام فالز فلیگ کی غیر جانبدار اور شفاف تحقیقات کی پاکستانی تجویز کا خیرمقدم کیا ہے۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے یونانی ہم منصب سے رابطہ کر کے انہیں خطے کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا، بھارتی الزامات اور پراپیگنڈے کے متعلق بتایا اور حقائق کی آزاد اور شفاف تحقیقات کے پاکستانی مطالبہ کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر یونانی وزیر خارجہ نے کشیدگی کو روکنے کیلئے تحمل پر زور دیا اور پاکستان کی جانب سے پہلگام واقعہ کی غیر جانبدار اور شفاف انکوائری کیلئے تجویز کا خیرمقدم کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی پیشرفت پر قریبی روابط برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔