بھارت مکار اور بزدل دشمن ہے جو مار سے ڈرتا ہے، عطاء اللہ تارڑ

Published On 03 May,2025 09:26 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ بھارت مکار اور بزدل دشمن ہے جو مار سے ڈرتا ہے، بھارت کو دفاعی اور سفارتی سطح پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

پروگرام ٹونائٹ ود ثمر عباس میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ سچویشن میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر بھی متحرک ہیں، بھارت کے پاکستان کی طرف ہاتھ بڑھے تو ہاتھ توڑ دیں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا مختلف ممالک میں وفود بھیج رہے ہیں جو ڈوزیئر لے کر جائیں گے اور بھارت کی دہشتگردی کو دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے۔

اے پی سی کے حوالے سے عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ آل پارٹیز کانفرنس نہیں ہو رہی، پارلیمان کا جوائنٹ سیشن بلایا جائے گا۔