مودی ہم پر وہ الزامات لگا رہا ہے جس کے ثبوت نہیں ہیں: کامران ٹیسوری

Published On 03 May,2025 09:32 pm

کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ مودی ہم پر وہ الزامات لگا رہا ہے جس کے ثبوت نہیں ہیں، اصل حقائق کو چھپانے کیلئے پاکستان پر الزامات لگانا بھارت کا وتیرہ ہے۔

شہر قائد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ مودی پاکستان پر لگائے الزامات ثابت کر رہا ہے نہ ہی تحقیقات میں شامل ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان جب بھی اڑان بھرتا ہے تو بھارت پاکستان میں دہشت گردی کرا دیتا ہے، مودی ایک عالمی دہشت گرد ہے۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کینیڈا اور امریکا میں بھی دہشت گردی میں ملوث رہا، بھارت تمام سازشوں میں ناکام رہا تو پاکستان کا پانی بند کردیا، ملکی سلامتی کے لیے پورم قوم متحد ہے۔