اسلام آباد:(ویب ڈیسک) پاکستان حکومت نے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) پاکستان میں دکھانے پر پابندی عائد کردی۔
حکومت نے پاکستان میں مقامی پلیٹ فارمز پر آئی پی ایل کی آن لائن سٹریمنگ پر پابندی عائد کر دی۔
حکومت پاکستان کے مطابق لائیو سٹریمنگ ایپس کے ذریعے پاکستان میں انڈین پریمیئر لیگ کو اب نہیں دکھایا جائے گا، فیصلہ بھارتی حکومت کے جواب میں کیا گیا۔
آن لائن سٹریمنگ چینل کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت پاکستان کے احکامات پر آئی پی ایل کی آن لائن سٹریمنگ اب پاکستان میں نہیں دکھائی جائیں گی۔
یاد رہے کہ بھارتی حکومت نے تہلگام فالز فلیگ آپریشن کے بعد اپنے ملک میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) دکھانے پر پابندی عائد کی تھی۔