پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے بھارتی حریف ترجوت سنگھ باوا کو چت کردیا

Published On 03 May,2025 09:37 pm

بینکاک: (دنیا نیوز) پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے بھارتی حریف ترجوت سنگھ باوا کو چت کردیا۔

تھائی لینڈ میں ہونیوالے پاک بھارت باکسنگ مقابلے میں پاکستانی باکسر نے اپنے بھارتی حریف کو چِت کردیا۔

تھائی لینڈ میں ہونیوالی رینکنگ فائٹ میں پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے روایتی حریف بھارتی باکسر ترجوت سنگھ باوا کو پچھاڑ دیا، قومی کھلاڑی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوتھے راؤنڈ میں بھارتی حریف کو شکست دی۔

تیسرے راؤنڈ میں ہی بھارتی باکسر ترجوت سنگھ باوا لڑکھڑا گئے تھے اور چوتھے راؤنڈ میں شکست کھا گئے جبکہ چوتھے راؤنڈ میں ریفری نے بھارتی باکسر کو مزید کھیلنے سے روک دیا۔