اسلام آباد: (دنیا نیوز) بھارت کو عالمی سطح پرایک اور ناکامی کا سامنا، آئی ایم ایف پروگرام کو سیاست زدہ کرنے کی کوشش ناکام، پاکستان نے بھارت کی جانب سے اس اقدام کو مسترد کر دیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان معاشی ترقی کے لیے آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے، پاکستان میکرو اکنامک استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے پورے عزم سے کام کر رہا ہے۔
آئی ایم ایف پروگرام کے خلاف منفی بیانیہ بھارت کی سندھ طاس معاہدے کی غیر قانونی معطلی کی طرح عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارت کا یہ رویہ خطے میں عدم استحکام کا باعث بن رہا ہے، بھارتی عدم برداشت خطے میں توازن کو خراب کر رہی ہے۔
آئی ایم ایف پروگرام میں بھارتی مداخلت کسی صورت منظور نہیں، پاکستان اپنی معیشت کو مسلسل مستحکم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت مسلسل عالمی قوانین اور دوسرے ممالک کے حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔