پاکستان بھارت کےخلاف مضبوط کیس بنا کردنیا کےسامنےرکھے: علی محمد خان

Published On 02 May,2025 07:57 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان کوبھارت کےخلاف مضبوط کیس بنا کردنیا کےسامنےرکھنا ہوگا۔

دنیا نیوز کے پروگرام ’’بات نکلے گی‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعہ کا بھارت نےبغیر تحقیق کےالزام لگایا، بھارتی جارحیت کےخلاف تمام سیاسی جماعتیں متحد ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس اتفاق رائے سے فائدہ اٹھا کربانی پی ٹی آئی کو جیل سےباہرلایا جائے، عمران خان سیاسی قیدی ہیں، اتفاق رائےسے سیاسی معاملات کوبھی بہترکرنا ہوگا۔

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ بانی جیسا لیڈر باہر ہوتا تو بھارت کو بھرپورجواب دیتا، نوازشریف کی طرف سےابھی تک بھارت کےخلاف کوئی بیان نہیں آیا، بانی پی ٹی آئی نےکہا وطن کے دفاع کے لیے سب ایک ہیں، جعفر ایکسپریس،بنوں کینٹ واقعہ، ہمیں دنیا کےسامنے پیش کرنا چاہیے، دنیا کو بھارت کا اصل چہرہ دکھانےکی ضرورت ہے۔

علی محمد خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو بھارت کےخلاف مضبوط کیس بنا کردنیا کےسامنےرکھنا ہوگا، اگربھارت نےکوئی حرکت کی تو بھرپورجواب دیں گے، اس بار ہم کوئی چائے نہیں پلائیں گے۔