بھارت نےپاکستان سےلڑائی کرکےہمیشہ اپنا نقصان کیا: خواجہ سعد رفیق

Published On 02 May,2025 05:43 pm

لاہور:(دنیا نیوز) رہنما مسلم لیگ(ن)خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بھارت نےپاکستان سےلڑائی کرکےہمیشہ اپنا نقصان کیا۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ کشمیرکا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق حل ہونا چاہیے، کشمیرکا مسئلہ اقوام متحدہ میں موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیرکے پر امن حل تک خطےمیں امن کا قیام ناممکن ہے، پہلگام واقعہ کا بینفشری کون ہے؟ بغیرثبوت پاکستان پر بےبنیاد الزامات لگانا بھارت کا وتیرہ ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نےپاکستان سےلڑائی کرکےہمیشہ اپنا نقصان کیا، ہم خطےمیں کوئی لڑائی جھگڑا نہیں چاہتے۔