شفاف تحقیقات کے مطالبے پر بھارت بیک فٹ پر چلا گیا: احسان افضل

Published On 02 May,2025 09:28 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) کوآرڈنیٹروزیراعظم رانا احسان افضل نے کہا ہے کہ شفاف تحقیقات کے مطالبے پر بھارت بیک فٹ پر چلا گیا۔

دنیا نیوز کے پروگرام ’’بات نکلے گی‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا احسان افضل کہنا تھا کہ بھارت نےپاکستان پرجھوٹا الزام لگایا، وزیراعظم نےبھارت کو غیرجانبدارانہ تحقیقات کرانے کا کہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کےموقف کودنیا میں پذیرائی نہیں ملی، بھارت پھنس چکا ہے، مودی سرکارکی دنیا میں سبکی ہورہی ہے، ہندو توا پالیسی کا مقصد مسلمانوں کےخلاف پراپیگنڈا کرنا ہے، بھارتی دہشت گردی کےثبوت دنیا کے سامنے رکھ دیئےہیں۔

کوآرڈنیٹر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جلد جعفرایکسپریس حملےکےشواہد بھی دنیا کےسامنےرکھیں گے، شفاف تحقیقات کے مطالبے پر بھارت بیک فٹ پر چلا گیا، نریندرمودی نےخالی لفافےمیں ہوا بھری تھی، پہلگام واقعہ پربھارت کی اپوزیشن جماعتیں بھی آوازیں اٹھا رہی ہے۔