اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں دوست ممالک کی جانب سے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، چیئرمین ایس ای سی پی، سیکرٹریز پٹرولیم و خزانہ نے اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس میں بنیادی ڈھانچے، توانائی، پٹرولیم اور اقتصادی ترقی میں غیر ملکی سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا، نائب وزیراعظم نے طریقہ کار کو آسان بنانے، ادارہ جاتی ہم آہنگی کو بہتر بنانے پر زور دیا۔
اسحاق ڈار نے ہدایت کی کہ سرمایہ کاری کے منصوبوں پر تیز رفتار عمل درآمد یقینی بنایا جائے، انہوں نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاری کو عملی شکل دینے کیلئے تمام ضروری سہولیات فراہم کرے گی۔