اسحاق ڈار کا ہنگری کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال سے آگاہ کیا

Published On 29 April,2025 05:39 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ہنگری کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ہنگری کے وزیر خارجہ کو خطے کی صورتحال سے آگاہ کیا، اسحاق ڈار نے پاکستان کے خلاف بھارت کے پروپیگنڈے اور غیر قانونی اقدامات کو مسترد کیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے امن اور استحکام کے فروغ بارے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا، ہنگری کے وزیر خارجہ نے بات چیت سے مسائل حل کرنے پر زور دیا۔