وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا عمان کے ہم منصب سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر بریفنگ دی

Published On 30 April,2025 05:33 pm
Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا عمان کے وزیر خارجہ سے رابطہ ہوا۔

وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے عمان کے وزیر خارجہ سے گفتگو کے دوران انہیں خطے کی صورتحال پر بریفنگ دی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے انہیں بھارت کے پراپیگنڈا، یکطرفہ اقدامات سے آگاہ کیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی سے آگاہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق عمان کے وزیر خارجہ نے بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل کے حل پر زور دیا۔




Recommended Articles