نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ڈی جی آئی ایس پی آر کچھ دیر بعد پریس کانفرنس کریں گے

Published On 30 April,2025 04:56 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف آج شام 7 بج کر 10 منٹ پر پریس کانفرنس کریں گے۔

نائب وزیراعظم اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس میں پہلگام حملے کے بعد بھارتی جارحیت سے متعلق حالات پر میڈیا کو بریفنگ دی جائے گی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے گزشتہ روز بھی پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان میں بھارتی دہشتگردی کے ثبوت پیش کئے تھے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا تھا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی پھیلا رہا ہے، پہلگام واقعے کو 7 دن گزرگئے لیکن کوئی ثبوت فراہم نہیں کیے گئے، صرف زبانی جمع خرچ چل رہا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت نے 22 اپریل مقبوضہ کشمیر کے مسلم اکثریتی علاقے پہلگام میں 26 سیاحوں کی ہلاکت کے بعد سندھ طاس معاہدہ فوری طور پر معطل کرنے اور اس حملے کا واضح اور بھرپور جواب دینے کا اعلان کیا تھا۔