اسلام آباد: (دنیا نیوز) مشاہد حسین سید نے کہا کہ بھارت نے ریڈ لائن کراس کی تو بھر پور جواب ملے گا۔
مشاہد حسین سید نے دنیا نیوز کے پروگرام ’’دنیا مہر بخاری کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے، ہماری افواج بھی بہت مضبوط ہیں، آرمی چیف نے واضح طور پر بھارت کو پیغام دیا ماضی میں اس طرح کلیئر میسج نہیں دیا گیا۔
مشاہد حسین سید کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کو سفارتی محاذ پر بڑی شرمندگی کا سامنا ہے، بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر تو اس وقت رو رہا ہے۔