پنجاب اسمبلی میں13 مئی کوہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا

Published On 06 May,2025 04:44 pm

لاہور:(دنیا نیوز) پنجاب اسمبلی میں13 مئی کوہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

سپیکر پنجاب اسمبلی نے آج اجلاس کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا، ملک محمد احمد خان نے 13 مئی کو اجلاس طلب کیا تھا جبکہ اسمبلی سیکرٹریٹ نے آج ہی نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

بعدازاں سپیکر پنجاب اسمبلی نے13مئی کو ہونے والے اجلاس منسوخی کا حکم جاری کر دیا، اس حوالے سے بھی اسمبلی سیکرٹریٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔