لاہور، پنجاب میں مالی سال 26-2025 کی تیاری جاری، پنجاب حکومت نے مالی سال 26-2025 کے لیے تاریخی ترقیاتی بجٹ دینے کا فیصلہ کر لیا۔
تاریخ میں پہلی بار ایک ہزار ارب سے زائد کا ترقیاتی بجٹ متوقع ہے، محکموں کی جانب سے نئے بجٹ میں ترقیاتی سکیموں کو شامل کرنے کے لیے ڈرافٹ محکمہ پی اینڈ ڈی کو ارسال کر دیا گیا۔
اب تک 353 ارب سے زائد کی 853 سکیمیں نئی بجٹ میں شامل ہیں، 520 جاری جبکہ 333 نئی ترقیاتی سکیمیں اب تک نئے بجٹ ڈرافٹ میں شامل کر لی گئیں۔
دستاویز کے مطابق اب تک 520 جاری ترقیاتی منصوبوں کے لیے 160 ارب 82 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔
333 نئی ترقیاتی سکیموں کی مد میں 135 ارب 29 کروڑ مختص ۔۔۔دستاویز 6 دیگر ترقیاتی منصوبوں کے لیے 57 ارب چالیس کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔