اسلام آباد:(دنیا نیوز) اقوام متحدہ میں مستقبل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ بھارت کا غیرذمہ درانہ رویہ سامنے آیا، دونوں ممالک کے درمیان معاملات حل ہونے چاہئیں۔
پروگرام نقطہ نظر میں گفتگو کرتے ہوئے عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کا اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں15ممبرزموجود ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اجلاس کے ممبران نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان معاملات حل ہونے چاہیے، بھارت پاکستان میں دہشتگردی کروانے میں خود ملوث ہے، بھارت کا غیرذمہ درانہ رویہ سامنے آیا ہے۔
اقوام متحدہ میں مستقبل مندوب کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعہ22اپریل کو پیش آیا، بھارت نے بغیر ثبوت پاکستان پر الزامات لگائے، اسلام آباد میں30اپریل کو ہماری کانفرنس ہوئی تھی، کانفرنس میں سب کلیئر کیا گیا۔
عاصم افتخار کا مزید کہنا تھا کہ بھارت جس طرح سوشل میڈیا کو استعمال کرتا ہے ہم نے سب بتایا، بھارت نے2019میں پلوامہ کا ڈرامہ رچایا، 22اپریل واقعہ کے بعد بھارت نےسندھ طاس معاہدہ یکطرفہ معطل کیا۔