مودی کی ہٹ دھرمی نے معصوم خواتین کو ہجرت پر مجبور کر دیا

Published On 06 May,2025 10:56 am

مقبوضہ جموں : (دنیا نیوز) پہلگام فالز فلیگ آپریشن کے بعد مودی سرکار کی ہٹ دھرمی سے پاکستانی خاندان ہجرت پر مجبور ہو گئے۔

پندرہ سال سے مقبوضہ جموں میں رہائش پذیر کشمیری خاتون صبا کرن نے مودی سرکار پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں بھارت سے نہیں بلکہ ہمارے گھروں سے بے دخل کیا جا رہا ہے، دو معصوم بچوں کی تعلیم اور مستقبل برباد کر کے ملک چھوڑنے پر مجبور ہوں۔

کشمیری خاتون نے کہا کہ مجھ پر اور میری بہن پر زمین تنگ ہو چکی ہے تو ہمارے شوہروں اور بچوں کو بھی ساتھ جانے کی اجازت دی جائے، پاکستان کی سرزمین ہمیں قبول کر لے گی۔

کشمیری خاتون کا یہ بھی کہنا ہے کہ پہلگام میں حملہ آور ہندو تھے نہ مسلمان، وہ صرف جاہل اور شدت پسند تھے، ہمیں اس میں کیوں گھسیٹا جا رہا ہے؟

سیاسی ماہرین نے صورتحال پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی کا پاکستانی خاندانوں کو بھارت چھوڑنے پر مجبور کرنا غیر انسانی فعل ہے۔