اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس، پاک بھارت کشیدگی پر غور

Published On 06 May,2025 04:33 am

نیویارک: (دنیا نیوز) پاکستان کی درخواست پر نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں پاک بھارت کشیدگی پر غور کیا گیا، سلامتی کونسل کے 15ارکان اجلاس میں شریک ہوئے، اجلاس میں بھارت کے اشتعال انگیز بیانات کا جائزہ لیا گیا، بھارت کے امن کو خطرے میں ڈالنے والے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔

عاصم افتخار نے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کے بھارتی اقدام پر دنیا کو بریفنگ دی، پاکستانی مشن نے اس اہم موقع کے لیے بھرپور تیاری کی اور اقوام متحدہ میں پاکستان کا مؤقف مؤثر انداز میں پیش کرنے کے لیے پوری طرح متحرک ہوا۔

پاکستان نے پیہلگام واقعے کی شفاف، آزاد اور بین الاقوامی تحقیقات کی پیشکش سے بھی سلامتی کونسل کو آگاہ کیا گیا۔