بھارت کو آبی دہشتگردی الٹی پڑ گئی، دریائے چناب کا پانی روکا نہ گیا

Published On 05 May,2025 10:16 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) بھارت اپنے جال میں پھنس گیا اور اسے آبی دہشتگردی الٹی پڑ گئی۔

بھارت سے دریائے چناب کا پانی روکا نہ گیا، دریائےچناب کا پانی راستہ بناتے ہوئے ہیڈ مرالہ کے مقام پر پہنچ گیا۔

ہیڈ مرالہ میں پانی کا بہاؤ 14000کیوسک ہوگیا ،آج دن 11بجے دریائے چناب میں پانی کا بہاؤ3800 کیوسک ہوگیا تھا۔

یہاں یہ بھی دلچسپ امر ہے کہ اگر بھارت مزید پانی روکتا تو بگلیہار ڈیم ٹوٹ جاتا اور اُسے عالمی سطح پر سبکی کا سامنا کرنا پڑتا۔