پاک بھارت کشیدگی سے جنوبی ایشیا میں بڑی تباہی ہوسکتی تھی: ممتاز زہرا بلوچ

Published On 14 May,2025 01:38 pm
Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

پیرس: (ویب ڈیسک) فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا ایک بڑی تباہی سے بچ گیا، پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت کے نتیجے میں بڑی تباہی ہوسکتی تھی۔

ممتاز زہرا بلوچ نے پاک بھارت کشیدگی سے متعلق فرانسیسی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی وزیرِاعظم مودی کی کل کی تقریر اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ آج کا بھارت اب گاندھی کا بھارت نہیں رہا، یہ بھارت اپنے پڑوسی کے خلاف جارحانہ رویہ رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم مودی نے کہا کہ پاکستان نے حملہ کیا ہے جو حقیقت سے بہت دور ہے کیونکہ پاکستان کے خلاف جارحیت کا ارتکاب بھارت نے کیا جبکہ پاکستان نے بار بار یہ کہا کہ وہ امن چاہتا ہے اور پاکستانی پرامن لوگ ہیں لیکن جارحیت یا ایسی کسی قسم کی دھمکی کو قبول نہیں کریں گے۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ 10 مئی کو جنگ بندی نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک سنگین تصادم کا خاتمہ کیا، پچھلی 2 راتیں نسبتاً پرسکون رہیں، سرحد پر کوئی بڑا واقعہ نہیں ہوا لیکن دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان توازن اب بھی غیر یقینی ہے۔




Recommended Articles