واہگہ اٹاری پوسٹ: پاکستان اور بھارت کے ایک ایک قیدی کا تبادلہ

Published On 14 May,2025 01:18 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) واہگہ اٹاری پوسٹ پر پاکستان اور بھارت کے ایک ایک قیدی کا تبادلہ ہوا ہے۔

یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دونوں ممالک کے تعلقات کشیدہ ہیں، دونوں ملکوں کے بارڈر بند ہیں اور محدود جنگی جھڑپوں کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات ابھی تک کشیدہ ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق انڈین بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکار پرنم کمار سنگھ کو بھارتی حکام کے سپرد کر دیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ پنجاب رینجرز کے محمداللہ کو پاکستانی حکام کے سپرد کیا گیا، حوالگی کی کارروائی آج صبح 10 بجے مکمل کی گئی۔

یاد رہے کہ بی ایس ایف کا اہلکار پرنم کمار سنگھ 23 اپریل کو سرحدی خلاف ورزی پر گرفتار ہوا تھا، بی ایس ایف اہلکار نے قصور بارڈر کراس کیا تھا اور یہ رائفل سے مسلح تھا۔