بھارت کا ایک اور پاکستانی سفارتکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیکر ملک چھوڑنے کا حکم

Published On 21 May,2025 07:43 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ہندوستان نے ایک اور پاکستانی سفارت کار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے پاکستانی سفارت کار کو 24 گھنٹے میں ہندوستان چھوڑے کا حکم دے دیا۔

پاکستان ہائی کمیشن کے ناظم الامور کو طلب کر کے ڈی مارش کیا گیا، بھارت نے موقف اختیار کیا ہے کہ سفارت کار کو سرکاری حیثیت میں نہ ہونے والی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر ناپسندیدہ شخصیت قرار دیا گیا ہے۔

بھارت کا اپنے موقف میں کہنا تھا کہ ہندوستان میں پاکستانی سفارت کار یا اہلکار کسی بھی طرح سے اپنی مراعات اور حیثیت کا غلط استعمال نہ کریں۔

سفارتکار پر غیر پیشہ ورانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے، بھارت نے پاکستانی ناظم الامور کی ہندوستانی دفتر خارجہ طلبی کی ہے۔