اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی خضدار میں سکول بس پر حملے کی شدید مذمت

Published On 24 May,2025 01:33 am

نیویارک: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے خضدار میں سکول بس پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

سلامتی کونسل ارکان کا متاثرہ خاندانوں، حکومت اور پاکستانی عوام سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سکول بس پر حملہ بزدلانہ اور سفاکانہ اقدام ہے۔

ارکان کا مزید کہنا تھا کہ ہر قسم کی دہشت گردی عالمی امن و سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے، دہشت گردی کے تمام اقدامات مجرمانہ اور ناقابل جواز ہیں، دہشت گردی کے منصوبہ سازوں اور مالی معاونین کو پکڑنا ضروری ہے، تمام ممالک اپنی ذمہ داریوں کے مطابق پاکستان کے ساتھ فعال تعاون کریں۔

پولینڈ نے بھی خضدار میں سکول کے بچوں پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی، پولش سفیر نے معصوم جانوں کو نشانہ بنانے والے تشدد کے خلاف عالمی اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی وجہ گھناؤنے اقدام کا جواز نہیں بن سکتی۔