کراچی: (دنیانیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ بھارت کے خلاف جنگ میں ٹیکنالوجی سے کامیابی ملی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے فیڈریشن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے تحت نمائش کا افتتاح کر دیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ دوست ممالک نے پاکستان کی مدد کی ،دشمن کیخلاف کامیابی میں مقامی ٹیکنالوجی کا بھی کردار تھا۔
مراد علی شاہ کا مزید کہناتھا کہ تعلیم کے شعبے کی اہمیت سے واقف ہیں، ہائر ایجوکیشن کو پروموٹ کررہے ہیں۔