اسلام آباد: (دنیا نیوز) معرکہ حق میں شاندار کامیابی پر ریٹائرڈ فوجی افسروں نے عسکری قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔
افواج پاکستان کے ریٹائرڈ افسروں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان نے بھارت کو عسکری اور سفارتی ہر محاذ پر شکست دی، مسلح افواج نے دشمن کو عبرتناک شکست دی، آئندہ بھی دشمن کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، دشمن کی کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ملکی دفاع کو ایک نئی سمت دی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی دلیرانہ قیادت کی بدولت عظیم کامیابی ملی، سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی برادری افواج پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف کررہی ہے، کشیدگی کےدوران بھرپور حمایت پر دوست ملکوں کے شکرگزار ہیں۔