لاچین: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ نرنیدر مودی ایک شکست خوردہ وزیراعظم ہے، مودی اب صرف دھمکیاں دے سکتا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ہماری فتح پر آذربائیجان کےعوام نے جشن منایا، وزیراعظم شہبازشریف نے بہترین استقبال پر صدر علییوف اورعوام کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں فتح کے بعد پاکستان کی اہمیت بڑھ گئی ہے، وزیراعظم کے دوست ملکوں کے دوروں سے اچھے اثرات سامنے آ رہے ہیں۔
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی فتح کو پوری دنیا دیکھ رہی ہے، صدر آذربائیجان سے ملاقات میں طے ہوا اب وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے، یوم تکبیر ہماری فتح کا ضامن دن ہے۔