بھارت کو ہماری فورسز نے جیسے دھویا ایسا تاریخی دن بھول نہیں سکتا: شرجیل میمن

Published On 29 May,2025 07:58 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سینئر صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بھارت کو ہماری فورسز نے جیسے دھویا ایسا تاریخی دن بھول نہیں سکتا۔

شہر قائد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو جنگ میں عبرتناک شکست دی، بھارت کو اپنے رافیل طیارے پر غرور تھا جو خاک میں مل گیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے جنگ کی شروعات کی تھی، اختتام پاکستان نے کیا، پاکستان پُرامن ملک ہے، ہم جنگ کے خلاف ہیں، بھارت کو ہماری فورسز نے جیسے دھویا ایسا تاریخی دن بھول نہیں سکتا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ 25 کروڑ عوام نے اتحاد کے ساتھ یہ لڑائی لڑی، پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے، پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔

انہوں نے کہا کہ دشمن پاکستان سے کانپتا ہے تو اس لیے کہ اہم ایٹمی طاقت ہیں، جنگی جہاز بنانے والے ممالک بھارت کے اناڑی پائلٹوں کو جہاز نہیں دیں گے۔

سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ تینوں مسلح افواج اور قوم نے متحد ہو کر جنگ لڑی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔