پاکستان سمیت 21 مسلم ممالک کا ایران، اسرائیل جنگ بندی کیلئے اقدامات کا مطالبہ

Published On 17 June,2025 03:51 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان سمیت اکیس مسلم ممالک کی اسرائیل کی ایران پرجارحیت کی مذمت کی۔

پاکستان سمیت 21مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا، جاری کردہ اعلامیہ میں 13جون سے اسرائیلی حملے یواین چارٹر اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیئے گئے، علاقائی خودمختاری، سالمیت اورہمسائیگی کے اصولوں کے احترام پر زور دیا گیا۔

جاری کردہ اعلامیہ میں مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمے اور جنگ بندی کے لئے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا گیا، خطرناک کشیدگی سے خطے میں امن واستحکام کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔

اعلامیہ میں ایرانی جوہری پروگرام پر پائیدارمعاہدے کے لئے مذاکرات کی بحالی کو واحد راستہ قراردیا گیا۔