مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن و استحکام کیلئے مکالمہ ضروری: صدر مملکت

Published On 22 June,2025 10:54 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن اور استحکام کے لیے مکالمہ ضروری ہے۔

وفاقی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں آصف علی زرداری کا مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خطے کی صورتحال بے قابو ہو سکتی ہے، لاکھوں معصوم جانوں کو خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام فریقین زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں، انہوں نے فریقین کو پرامن راستہ، مکالمہ اور سفارت کاری اپنانےکی ضرورت پر زور دیا۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن اور استحکام کے لیے مکالمہ ضروری ہے، عالمی برادری بحران کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرے ، خطے کے استحکام اور عوام کی بھلائی کے لیے عالمی کوششیں ناگزیر ہیں۔