عوام کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کا مطالبہ

Published On 01 July,2025 11:09 am

لاہور: (دنیا نیوز) عوام نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

اس حوالے سے شہریوں نے کہا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے سے سبزیوں سمیت کھانے پینے کی دیگر چیزیں بھی مہنگی ملیں گی، پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے سے غریب کی قوت خرید مزید کم ہو گی۔

واضح رہے کہ حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کیا ہے،ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 39 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 272 روپے 98 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 8 روپے 36 پیسے فی لٹر اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 266 روپے 79 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔