پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ، ٹرانسپورٹرز نے بھی کرائے بڑھا دیئے

Published On 01 July,2025 04:57 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد ٹرانسپورٹرز نے بھی کرائے بڑھا دیئے۔

لاہور سے فیصل آباد، بھلوال، چکوال، سیالکوٹ والے روٹ پر کرایہ 50 روپے بڑھا دیا گیا، میر پور، کراچی، اسلام آباد، کوٹلی والے روٹ پر دو سو سے تین سو روپیہ اضافہ کر دیا گیا۔

سیالکوٹ، چکوال، ساہیوال، بھلوال، جھاوریاں جانے والے روٹ پر مسافروں سے 50 سے 100 روپے زیادہ وصولے جانے لگے۔

لاہور سے سیالکوٹ کا کرایہ 700 سے بڑھا کر 750 کر دیا گیا، لاہور سے کوٹلی کا کرایہ 2000 سے بڑھا کر 2300 روپے کر دیا گیا۔