وفاقی حکومت نے عاشورہ کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے عاشورہ کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری تعطیلات کے حوالے 23 دسمبر 2024 کو جاری کابینہ ڈویژن کے سرکلر کے تحت عاشورہ کی عام تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 5اور 6 جولائی(9 اور 10محرم) کو عاشورہ کے موقع پر وفاقی سطح پر سرکاری تعطیلات ہوں گی۔

کابینہ ڈویژن کے مطابق تعطیلات کا اعلان وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد کیا گیا ۔