شبلی فراز کے دل کی شریان میں رکاوٹ، 10 ڈاکٹروں کی ٹیم تشکیل

Published On 11 July,2025 10:45 am

پشاور: (دنیا نیوز) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز دل کی تکلیف پر پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیر علاج ہیں، ان کے علاج کے لیے 10 ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔

ہسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ شبلی فراز کو 72 گھنٹوں کے لیے ابزرویشن میں رکھا گیا ہے، ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم آج ان کے مزید قیام یا ڈسچارج سے متعلق فیصلہ کرے گی، ڈاکٹر چند اہم ٹیسٹوں کے نتائج کا بھی انتظار کر رہے ہیں۔

ہسپتال انتظامیہ نے یہ بھی بتایا کہ شبلی فراز کے دل کی ایک اہم شریان پر مسل برج پایا گیا ہے، شریان میں رکاوٹسے ہارٹ اٹیک کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے، جب کہ شبلی فرازکو بعض اوقات دل میں درد محسوس ہوتا ہے اور بلڈ پریشر بھی ہائی رہتا ہے۔

واضح رہے کہ شبلی فراز کی عمر 67 برس ہے اور وہ گزشتہ 7 برس سے دل کے مریض ہیں، اسلام آباد میں ان کی تین مرتبہ انجیوگرافی بھی ہو چکی ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ دل کی بیماری کافی عرصے سے ہے لیکن احتیاط نہیں کررہا تھا، ادویات بھی صیح طریقے سے نہیں لی تھی ، معمولی ٹینشن بھی تھی، مستقبل میں احتیاط کروں گا،  قوم سے صحت کے لیے دعا کی اپیل ہے۔

واضح رہے کہ شبلی فراز کو سینے میں تکلیف کے باعث 2 روز قبل پی آئی سی پشاور منتقل کیا گیا تھا۔