فیلڈ مارشل سے لیبیا کے کمانڈر انچیف کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

Published On 18 July,2025 03:32 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے لیبیا کے کمانڈر انچیف جنرل صدام خلیفہ حفتر نے ملاقات کی جس میں سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے دفاعی شعبے میں تعاون اور تکنیکی تجربات کے تبادلے پر اتفاق کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لیبیا کے کمانڈر انچیف جنرل صدام خلیفہ حفتر نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، اس موقع پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل صدام خلیفہ حفتر نے اس موقع پر جی ایچ کیو میں شہدا کی یادگار پر پھول چڑھائے اور پاک فوج کے شہدا کو خراجِ عقیدت بھی پیش کیا۔