پشاور: (دنیا نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں کوئی ووٹ باہر نہیں نکالا گیا، نو منتخب سینیٹرز بانی چیئرمین نے منتخب کئے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک بڑی پارٹی ہے، بانی چیئرمین کی رہائی کے لئے تحریک چلائیں گے، پاکستان تحریک انصاف ڈٹ کر کھڑی ہے۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ مراد سعید سینیٹر منتخب ہوئے ہیں، اب یہ اُن کا فیصلہ ہو گا کہ کیا پسند کرتے ہیں، سینیٹ الیکشن خوش اسلوبی سے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پانچ اگست کی تحریک کی کال بانی چیئرمین نے دی ہے، پاکستان تحریک انصا ف کی ایک صوبے میں دو تہائی اکثریت سے حکومت ہے، ہمارے لیڈر کو یہ لوگ جیل میں نہیں رکھ سکتے۔