سیالکوٹ :(دنیا نیوز) شہرِاقبال کا ایئر پورٹ بھی سیلاب کے پانی سے بھر گیا ، انتظامیہ نے فلائٹ آپریشن معطل کردیا۔
پی آئی اے ترجمان کے مطابق ایئرپورٹ سے سیلابی پانی کا اخراج جاری ہے، سیلابی صورتِ حال کے مدنظر 31اگست رات دس بجےتک تمام تر فضائی آپریشن بند رہے گا۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سیال کے تمام افسران و ملازمین دن رات سیلابی پانی کے اخراج پر جاری آپریشن پر معمور ہیں۔
علاوہ ازیں انتظامیہ نے فلائٹ آپریشن معطلی بارے باقاعدہ نوٹم جاری کردیا گیا۔