پٹھوں میں درد کا سامنا، نوازشریف لاہور جنرل ہسپتال پہنچ گئے

پٹھوں میں درد کا سامنا، نوازشریف لاہور جنرل ہسپتال پہنچ گئے

نوازشریف نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز سے ایم آرآئی کرائی، اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹرعمر اسحاق بھی موجود تھے، اُنہوں نے پروفیسر ڈاکٹر آصف بشیرکی زیرنگرانی ایم آرآئی کرائی جب کہ اُن کا طبی معائنہ نیورو وارڈ میں کیا گیا۔

صدر مسلم لیگ ن  نے گردن اور سرکی ایم آرائی کرائی، نواز شریف کو پٹھوں میں درد کا سامنا ہے، اُنہیں اینجیو ڈیپارٹمنٹ میں ڈی سی آر کے لیے بھی لے جایا گیا۔