اسلام آباد: (دنیا نیوز) امیر جمیت علما اسلام مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مسلم دنیا کا اپنے دفاع کے لئے باہمی اتحاد واتفاق ناگزیر ہوچکا ہے، دوحہ کانفرنس اسلامی دنیا کے وحدت کیلئے نقطہ آغاز ثابت ہوگا۔
امیر جمیت علما اسلام مولانا فضل الرحمان نے قطر کے سفارتخانے کا دورہ کیا، مولانا فضل الرحمان کی قطر کے سفیر علی بن مبارک الخاطر سے ملاقات ہوئی۔
مولانا فضل الرحمان نے قطر پر اسرائیلی حملے کی مذمت، قطر کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور کہا کہ عرب اسلامی سربراہی اجلاس کا فوری انعقاد قابل تحسین ہے۔
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ نے کہا کہ امت مسلمہ کے مابین باہمی دفاعی معاہدے کی ضرورت ہے، اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کرنا ہوگا۔
— Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan (@juipakofficial) September 16, 2025
قطرکے سفیر علی بن مبارک نے مولانا فضل الرحمان کے اظہار یکجہتی پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اسرائیلی حملے کے موقع پر پاکستانی قوم کی جانب سے اظہار یکجہتی قابل تحسین ہے۔